سندھ میں جیکب آباد سب سے بڑا بجلی چور ضلع قرار
سندھ کے ضلع جیکب آباد میں صوبے میں سب سے زیادہ بجلی چوری ہوتی ہے جب کہ مجموعی طور پر صوبے کے 8 اضلاع میں 50 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے
سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال نے سندھ میں بجلی چوری سے متعلق اعداد و شمار ٹوئٹر پر شیئر کردیے۔
اعداد و شمار کے مطابق مختلف اضلاع میں 30 سے 50 فیصد سے زائد بجلی چوری ہو رہی ہے تاہم تھر پار کر اور جامشورو میں بجلی نقصانات صرف 11 سے 15 فیصد تک ہیں۔
سیکرٹری پاور کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق سندھ کے 8 اضلاع میں بجلی چوری 50 فیصد، 15 اضلاع میں 40 فیصد اور 19 اضلاع میں بجلی چوری 30 فیصد سے زائد ہے۔
سیکرٹری پاور ڈویژن کی جانب سے دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق بجلی چوری کے نقصانات میں 59 فیصد کے ساتھ جیکب آباد سرفہرست ہے، سجاول 58 فیصد سے دوسرے اور لاڑکانہ 57 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
سندھ کے دیگر اضلاع میں بجلی چوری کے نقصانات کشمور میں 56 فیصد، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ، دادو اور نوشہروفیروز میں 52 فیصد ہیں۔
مٹیاری میں بجلی چوری کے نقصانات 49 فیصد، خیرپور میں 48 فیصد، شہید بے نظیر آباد اور میرپورخاص میں 43 فیصد ہیں۔
گھوٹکی اور ٹھٹہ میں بجلی چوری کے نقصانات 41 فیصد جبکہ سانگھڑ میں 32 اور بدین میں 31 فیصد ہیں۔
Sindh minus K-Electric area
Power Theft Prevalence Rate
> 50 % in 8 districts.
> 40 % in 15 districts.
> 30 % in 19 districts.Tharparkar is an honourable exception. Jamshoro too.
Does relative permanence of patronage networks promote a kind of who-can-touch-me attitude? pic.twitter.com/gdN6p2Hf0o
— Rashid Langrial (@Rashidlangrial) October 10, 2023
سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق سکھر میں بجلی چوری کے نقصانات 30 فیصد جبکہ عمرکوٹ میں بجلی چوری کے نقصانات 27 فیصد ہیں۔