امریکی حکومت کے تعاون سے سندھ بھر میں 106 جدید اسکول تعمیر
امریکی ادارے برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے تعاون سے سندھ کے مختلف اضلاع میں ماحول دوست عمارتوں کے ساتھ 106 کی اسکولوں کی تعمیر مکمل ہوگئی۔
سندھ بھر میں قائم کیے مذکورہ اسکول بنیادی تعلیم کے اسکول ہیں, جن کی تعمیر اس طرح کی گئی ہے کہ وہاں زیر تعلیم بچے سخت گرمی اور سردی سے محفوظ رہ سکیں گے۔
پاکستان میں تعینات امریکی سفیر نے 10 اکتوبر کو نئے تعمیر کیے گئے اسکول کا جیکب آباد میں افتتاح کیا۔
اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ سںندھ میں امریکی حکومت کے تعاون سے بچوں کی تعلیم کے حصول کے لیے 106اسکول تعمیر کیے جا چکے ہیں۔
These facilities come with science and computer labs, a library, and modern furniture; serve as climate-resilient shelters; and are important platforms for parent and community engagement. 2/2 pic.twitter.com/xV5f0cJ0AM
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) October 10, 2023
ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکی ادارے برائے بین الاقوامی ترقی کی مالی اعانت سے پایہ تکمیل تک پہنچنے والے ان ایک سو چھ جدید اور ماحول دوست اسکولوں کی عمارتوں میں 2024 تک اسی ہزار طالبعلم تعلیم حاصل کریں گے۔جدید سہولیات سے آراستہ ان عمارتوں میں سائنس اور کمپیوٹر کی لیبارٹریز، لائبریری اور جدید فرنیچر کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔یہ سیلاب سے تحفظ کی پناہگاہوں کے طور پر بھی کام آتے ہیں۔
امریکی سفیر نے کہا کہ مجھے پتا ہے کہ سندھ میں سیلاب کی وجہ سے بہت نقصان ہوا تھا اور میں چھوتی بار یہاں کا دورہ کررہا ہوں جبکہ ہماری کوشش ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی جلد ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ سندھ حکومت کی مدد سے ہم معیاری تعلیم فراہم کریں، ہمیں انتظار ہوگا کہ ہم اسکولوں کے اچھے نتائج سنیں گیں۔