سندھ بھر میں صرف 621 پولیس تھانے موجود
تقریبا 6 کروڑ آبادی والے سندھ میں مجموعی طور پر 621 پولیس تھانے موجود ہیں جس میں سے بھی صرف 66 تھانوں کی عمارت اور مجموعی صورتحال بہترین ہے۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس سندھ راجہ رفعت مختار نے نگران وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر کو صوبے کے 621 تھانوں کی صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی۔
آئی جی نے نگران وزیرِ اعلیٰ کو بتایا کہ صوبے میں مجموعی 621 پولیس تھانے ہیں جن میں 66 کی صورتِ حال بہتر ہے، 315 تھانوں کی حالات نارمل اور 240 کی حالات ٹھیک ہے۔
آئی جی سندھ کے مطابق 621 تھانوں میں سے 272 تھانوں کی عمارات پولیس کی ہیں جبکہ 3 تھانے کرائے کی عمارتوں میں ہیں اور 346 تھانے سرکاری پراپرٹی پر ہیں، جو اچھے تھانے ہیں وہ فینسی اسٹائل میں بنائے گئے ہیں۔
آئی جی سندھ نے مزید بتایا کہ حالیہ سیلاب نے کئی پولیس تھانوں کی صورتِ حال نازک کر دی ہے۔
اس موقع پر نگران وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے ہدایات کیں کہ تمام تھانے عالمی معیار کے مطابق بہتر اور محفوظ ہونے چاہئیے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے زور دیا کہ تھانوں پر واچ ٹاور سمیت مضبوط دیوار باؤنڈی اور استقبالیہ بھی ہونا چاہئیے جب کہ تھانوں پر فرسٹ ایڈ کا سسٹم بھی ہونا چاہئیے۔