سول اسپتال کراچی میں پانی کے ٹینک سے شراب کی خالی بوتلیں،خطرناک کچرہ برآمد
صوبائی دارالحکومت کراچی کے سب سے بڑے اسپتال ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کراچی کے پینے کے پانی کے ٹینک سے صفائی کے دوران شراب کی خالی بوتلیں اور اسپتال میں استعمال ہونے والی مختلف چیزوں کا کچرہ نکل آیا۔
سول اسپتال شہر کا سب سے بڑا سرکاری اسپتال ہے جو دارالحکومت کا قدیمی اسپتال بھی ہے اور وہاں پاکستان بھر کے مریضوں مفت علاج کے لیے آتے ہیں۔
سول اسپتال میں پینے کے پانی کے ٹینک کی کئی سال سے صفائی نہ ہونے پر حال ہی میں جب اس کی صفائی کروائی گئی تو وہاں سے خطرناک کچرہ برآمد ہوا۔
سول اسپتال کے مریض اور عملہ ٹینک کا پینے کا پانی استعمال بھی کرتے رہے ہیں۔
سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر سید خالد بخاری کے مطابق
زیر زمین واٹر ٹینک سے صفائی کے دوران بڑی تعداد میں کچرا اور شراب کی خالی بوتلیں نکل آئیں۔
ان کے مطابق عرصہ دراز سے ٹینک کی صفائی نہ ہونے کے سبب پانی مضر صحت ہوگیا تھا جسے ملازمین پینے کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔
اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے صفائی کے احکامات دیئے تھے، کچرا نکلنے کی تحقیقات کروائیں گے۔