یو ایس ایڈ کی جانب سے سندھ کے 120 یونیورسٹی طلبا کیلئے اسکالر شپ

امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی(یو ایس ایڈ)کی مشن ڈائریکٹر پاکستان کیٹ سوم وونگسری نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عائشہ اکرام کے ہمراہ تقریب میں سندھ کے 112 انڈرگریجویٹ طلبا میں اسکالرشپس تقسیم کیے۔

امریکی حکومت کی جانب سے یہ وظائف یو ایس ایڈ کے میرٹ اینڈ نیڈ بیسڈ اسکالرشپ پروگرام کے تحت دیے گئے-

ان آسکالرشپس کے ذریعے گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ طلبا سندھ کی 6 یونیورسٹیوں میں ڈگری پروگرام مکمل کر سکیں گے۔

یوایس ایڈ میرٹ اینڈ نیڈ بیسڈ پروگرام کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن اور 30 پاکستانی یونیورسٹیوں کے درمیان شراکت داری کے تحت، پاکستانی منتخب یونیورسٹیوں میں ڈگریاں حاصل کرنے کے لیے طلبا کو یونیورسٹی اسکالرشپ فراہم کرتا ہے۔

اسکالرشپ میں طلبا کی ٹیوشن فیس، رہائش، نصابی کتب، اور کھانے کے اخراجات شامل ہیں۔ 2004 سے جاری یہ پروگرام اب تک پاکستان بھر میں کم آمدنی والے خاندانوں کے 6,000 سے زیادہ طلبا کو وظائف دے چکا ہے۔