سکھرمیں پاکستان لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد
شمالی سندھ کے سب سے بڑے شہر سکھر کی انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) یونیورسٹی میں آرٹس کونسل آف پاکستان (اے سی پی) کراچی اور سکھر کی جانب سے پہلی بار پاکستان لٹریچر فیسٹیول (پی ایل ایف) کا انعقاد کیا گیا۔
کراچی آرٹس کونسل نے سندھ حکومت کی معاونت سے پاکستان لٹریچر فیسٹیول کا آغاز رواں برس کیا تھا، جس کے تحت پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی ایونٹس منعقد کیے گئے تھے۔
دیگر شہروں میں فیسٹیول کے انعقاد کے بعد 28 اکتوبر سے پاکستان لٹریچر فیسٹیول کا آغاز سکھر میں کیا گیا اور فیسٹیول 29 اکتوبر کی رات تک جاری رہے گا۔
Conversation with Kishwar Naheed Sahiba #PLFSukkur pic.twitter.com/nE6ndjA9yp
— @SaeedSangri (@saeedsangri) October 28, 2023
فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے بھی شرکت کی اور انہوں نے ایونٹ کے انعقاد کو خوش آئندہ قرار دیا۔
فیسٹیول کے دوران مختلف موضوعات پر مباحثے رکھے گئے ہیں جب کہ ادب، صحافت، سیاست، سماج، تعلیم اور روزگار سمیت انتہائی حساس موضوعات پر بھی ماہرین گفتگو کریں گے۔
یے ہم گنہگار عورتیں ،
آپا گشور ناہید کا مشہور نظم، #PLFSukkur pic.twitter.com/ZVbKNh2Rmi
— @SaeedSangri (@saeedsangri) October 28, 2023
پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے دوران موسیقی کے پروگرامات بھی رکھے گئے ہیں اور پی ایل ایف میں شرکت کے لیے سندھ بھر سے نوجوان طبقے نے خصوصی شرکت کی۔
Prominent journalist, author, and television host @asmashirazi commends the accomplishments of the SEF stall at the Pakistan Literature Festival. pic.twitter.com/XxILGtRnKF
— Sindh Education Foundation (@SEFSindh) October 28, 2023
پی ایل ایف میں خواتین کی بھی اچھی تعداد دیکھی گئی جب کہ پہلی بار سکھر میں بڑے پیمانے کا فیسٹیول ہونے پر شہری خوش دکھائی دیے اور دیگر شہروں سے آنے والے افراد نے مطالبہ کیا کہ ایسے فیسٹیولز کا دائرہ سندھ کے دیگر شہروں تک بڑھایا جائے۔
Here’s the schedule of Pakistan Literature Festival-Sukkur
The two-day event will be filled with insightful panel discussions on literature, entertaining talks with some of your favourite literary luminaries, a bilingual mushaira and a mega concert filled with power-packed… pic.twitter.com/fIF8ISp6Sv
— Arts Council of Pakistan Karachi (@ACPKHI) October 25, 2023