سندھ پولیس کا ایکشن: مساجد سے اعلانات کی صورت میں غیر ملکیوں کو سندھ چھوڑنے کی ہدایات
غیر ملکی باشندوں کے ملک چھوڑنے کے لیے سندھ پولیس نے احسن اقدامات اٹھاتے ہوئے صوبے بھر میں غیر ملکیوں سے متعلق معلومات دینے کے لیے پوسٹرز جاری کردیے جب کہ انہیں سندھ چھوڑنے کی ہدایات یے لیے مساجد سے اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔
ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو دیے گئے الٹی میٹم ختم ہونے کے بعد سندھ پولیس نے غیر ملکیوں اور خصوصی طور پر افغانیوں کی واپسی یقینی بنانے کے لیے احسن اقدامات اٹھائے ہیں، دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے اس حوالے سے بینرز بھی لگا دیے گئے ہیں، جب کہ کئی علاقوں میں مساجد سے اعلانات کروانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
ڈیڈ لائن ختم: سندھ سمیت پاکستان بھرسے افغانیوں کے انخلا میں تیزی
سندھ سے افغانیوں کی واپسی کےعمل میں تیزی دیکھی جا رہی ہے،دارالحکومت کراچی کے بس سروس آپریٹرزکےمطابق پناہ گزینوں کی واپسی کےلیےانہیں اضافی کوششیں کرنی پڑرہی ہیں#AfghanRefugees #SinfhMatters https://t.co/VGJJ2B9WDo— Sindh Matters – سندھ میٹرز (@SindhMatters) November 1, 2023
ڈسٹرکٹ ساؤتھ صدر پولیس نے بھی مہم تیز کر دی ہے، پولیس کی جانب سے آویزاں کیے جانے والے پوسٹر پر شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر آپ کے علاقے میں کوئی ایسا افغان موجود ہو جسے آپ جانتے ہوں، اور جس کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ ہو تو فوراً پولیس کو مطلع کر دیں۔
پولیس کے مطابق کسی غیر ملکی کے لیے پاکستانی شناختی کارڈ رکھنا قانوناً جرم ہے، اس سلسلے میں اطلاع دینے والے کا نام خفیہ رکھا جائے گا۔
پولیس کی جانب سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی افغان باشندوں کو گھر، دکان یا فلیٹ دینا قانوناً جرم ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
سندھ سے غیر قانونی غیر ملکیوں کو نکالنے کے انتظامات مکمل، ہولڈنگ و مانیٹرنگ سینٹرز قائم
غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے لیے سندھ میں 5 ہولڈنگ سینٹرز قائم کرلیے گئے#AfghanRefugees #SindhGovt #SindhMatters #Afghani https://t.co/hEKtxnvbZH— Sindh Matters – سندھ میٹرز (@SindhMatters) October 31, 2023