ٹک ٹاکر مولائی حبیب سومرو پر سندھی روایات کا جنازہ نکالنے کا الزام

ٹک ٹاکر مولائی حبیب سومرو کی خاتون ساتھی ٹک ٹاکر کے ساتھ بنائی گئی مختصر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس پر سندھی ثقافت، روایات اور سماجی اخلاقیات کا جنازہ نکالنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

مولائی حبیب سومرو سندھ کے مشہور ٹک ٹاکر ہیں، جن کے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پر 15 لاکھ فالوورز ہیں اور ان کی ویڈیوز کو مجموعی طور پر 4 کروڑ کے قریب لائیکس مل چکے ہیں۔

وہ ٹک ٹاک پر بہت مقبول ہیں اور تواتر سے اپنی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں، عام طور پر وہ سندھی زبان میں ویڈیوز بناتے ہیں، جن میں سے زیادہ تر ویڈیوز مزاحیہ ہوتی ہیں۔

تاہم کچھ دن قبل ان کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد ان پر سندھی سماج کی روایات کا جنازہ نکالنے کا الزام لگایا گیا۔

ان کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں ایک خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ بائیک پر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں خاتون ٹک ٹاکر موٹر سائیکل چلانے والے اور پیچھے بیٹھے مولائی حبیب سومرو کے بیچ میں بیٹھی نظر آتی ہیں اور دونوں مزے سے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے دکھائی دیتے ہیں۔

https://www.tiktok.com/@molaihabibsoomro/video/7131633491166432538?is_copy_url=1&is_from_webapp=v1&lang=en

ویڈیو میں مولائی حبیب سومرو خاتون ٹک ٹاکر کو سندھی زبان میں کہتے سنائی دیتے ہیں کہ وہ انہیں کچے لے جاتے ہیں، تاکہ انہیں معلوم ہو کہ کچا کیا ہوتا ہے؟

سندھ سمیت پنجاب میں کچے کے علاقے عام طور پر شہری علاقوں سے کٹے ہوئے ہوتے ہیں جو دریا کے کنارے آباد ہوتے ہیں اور وہاں جانا آسان نہیں ہوتا۔

@molaihabibsoomro

#foryou #foryoupage #molai_007

♬ original sound – ~

 

مولائی حبیب کی مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے اور ان کےساتھ خاتون ٹک ٹاکر کے موٹر سائیکل پر درمیان میں بیٹھے جانے پر لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا اور ان پر سندھی روایات اور ثقافت کا جنازہ نکالنے کا الزام عائد کیا۔

فیس بک اور ٹوئٹر پر لوگوں نے ان کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے جہاں اس پر مزاحیہ تبصرے کیے، وہیں لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور لکھا کہ انہوں نے سندھی ثقافت کو مٹی میں ملا دیا۔

 

https://www.tiktok.com/@molaihabibsoomro/video/7124200275216321818?is_copy_url=1&is_from_webapp=v1&lang=en

زیادہ تر لوگوں نے لکھا کہ مولائی حبیب سومرو جیسے لوگ سندھ کی معصوم لڑکیوں کو مشہور کرنے کا لالچ دے کر ان سے ٹک ٹاک پر نامناسب ویڈیوز بنوا رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کو مولائی حبیب سومرو نے اپنے ٹک ٹاک اکاوٗنٹ سے ڈیلیٹ کردیا، تاہم ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

مولائی حبیب سومرو نے جس خاتون کےہمراہ ویڈیو بنائی، ان کے ہمراہ وہ پہلے بھی متعدد ویڈیوز بنا چکے ہیں، جنہیں ہزاروں بار دیکھا جا چکا ہے۔

 

@molaihabibsoomro

#foryou #foryoupage #molai_007

♬ original sound – Molai Habib soomro