کراچی آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نگران وزیر سندھ بن گئے
کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان (اے سی پی) کے صدر سید احمد شاہ نے نگران صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا، انہیں وزارت ثقافت دیے جانے کا امکان ہے۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر کی سفارش پر احمد شاہ کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا، وزیر اعلیٰ نے دو روز قبل آرٹس کونسل میں ہونے والی اردو کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران انہیں کابینہ میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
حلف برداری کی تقریب دو دسمبر کو سندھ گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبائی وزیر سے حلف لیا۔
تقریب میں محمد احمد شاہ، کی اہلیہ چاند گل شاہ، صاحبزادی فاطمہ شاہ، صاحبزادے تیمور علی شاہ اور جہاں زیب علی شاہ بھی موجود تھے ۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی سندھ جسٹس مقبول باقر، صوبائی وزیر عمر سومرو، چیف سیکرٹری سندھ محمد فخر عالم خان، نے شرکت کی۔
تقریب میں معروف شاعر افتخار عارف، منور سعید، شاعرہ غزالہ حبیب صحافی و اینکر سیہل وڑائچ، معزز شہروں اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔
تقریب میں آرٹس کونسل کے ارکین معروف صحافی و دانشور غازی صلاح الدین، ایوب شیخ، دانیال عمر، شکیل خان، بشیر سدوزئی نے شرکت کی۔