ماڑی جلبانی آپریشن: سندھ ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی نوابشاہ کو طلب کرلیا

سندھ ہائی کوٹ نے ضلع نوابشاہ کی تحصیل سکرنڈ کے قصبے ماڑی جلبانی میں شہریوں کے قتل کیس کے سلسلے میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) بینظیر آباد کو رپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو سکرنڈ ماڑی جلبانی میں 4 شہریوں کے قتل اور زخمیوں سے متعلق رشید اے رضوی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

سندھ حکومت نے ماڑی جلبانی آپریشن پرمعافی مانگ لی، مقتولین کے لیے امداد کا اعلان

دوران سماعت جسٹس امجد علی سہتو نے پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس طرح ڈیوٹی کررہے ہیں، جلد ڈی آئی جی بن جائیں گے، کیا آپ ہمیں بے وقوف سمجھتے ہیں؟۔

پراسیکوٹر جنرل نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے چالان جمع کرادیا گیا ہے۔

جسٹس امجد علی سہتو نے ریمارکس دیئے کہ چالان نامعلوم افراد کے خلاف جمع کرایا گیا ہے، مسٹر پراسیکیوٹر آپ ڈی آئی جی کی رپورٹ پڑھ کر سنائیں۔

سندھ حکومت کی ماڑی جلبانی آپریشن کے مقتولوں کے ورثا کو فنڈز جاری کرنے کی منظوری

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کیس کا مدعی بھی موجود ہے؟ عالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ سے استفسار کیا کہ فائنل رپورٹ کی کاپی کہاں ہے؟

جسٹس امجد علی سہتو نے ریمارکس دیئے کہ ایک جگہ لکھتے ہیں گاؤں والے نے اپنے گاؤں والوں کو مار دیا؟ پھر انہیں پیسے کیوں دے رہے ہیں؟ لوگوں کے ٹیکس کا پیسہ ہے؟ جن گاؤں والوں نے دیہاتیوں کو مارا انہیں ملزمان بنائیں۔