سال 2023 میں سندھ بھر میں 1785 افراد قتل، 550 ریپ اور گینگ ریپ کا شکار

سال 2023 میں سندھ بھر میں مختلف واقعات میں 1785افراد قتل ہوئے، اغوا کے 3948 اور اغوا برائے تاوان کے 133کیسز رپورٹ ہوئے۔

سال بھر میں صوبے میں ریپ کے 369، گینگ ریپ کے29، بد فعلی کے 256 اور کاروکاری کے 145کیسز رپورٹ ہوئے۔

سال 2023 میں مجموعی طور پر سندھ پولیس کے پاس ایک لاکھ 9ہزار 253 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 15دسمبر 2023 تک صوبے میں قتل کے 1785 کیسز رپورٹ ہوئے، دارلحکومت کراچی کے ساؤتھ زون میں قتل کے 141، ایسٹ زون میں238، ویسٹ زون میں 211، حیدرآباد رینج میں291، میرپور خاص رینج میں 59، شہید بے نظیر آباد رینج میں 176،سکھر رینج میں 241اور لاڑکانہ رینج میں قتل کے428 واقعات رپورٹ ہوئے۔

سال 2023میں اغواہ کے 3948 اور اغواہ برائے تاوان کے133کیسز رجسٹرڈ ہوئے، جن میں سے کراچی ڈویژن کے ساؤتھ میں اغواہ برائے تاوان کے8، ایسٹ زون میں 17، ویسٹ زون میں 15،حیدرآباد رینج میں 9، میرپور خاص رینج میں 1،سکھر رینج میں 29 اور لاڑکانہ رینج میں اغواہ برائے تاوان کے 54 کیس رپورٹ ہوئے۔

سندھ پولیس کے مطابق سال 2023 میں ریپ کے 369کیسز رپورٹ ہوئے، گینگ ریپ کے29، بد فعلی کے 256، بچوں کے اغواہ کے 393، پولیس پر حملوں کے3601، شہریوں پر حملوں کے 764، اقدام خودکشی کے 18،کاروکاری کے 145، اقدام قتل کے 2593، فسادات کے 3114 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سال 2023 میں گاڑیاں چھیننے اور چوری کے 2095،موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کے 14571، دیگر گاڑیوں کے چھیننے اور چوری کے 25274 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سال 2023 میں سندھ بھر میں ہونیوالے ٹریفک حادثات 440 افراد جاں بحق اور242زخمی ہوئے۔سال 2023 میں ہائی وے پر ڈکیتی و راہزنی کے 30، بینک ڈکیتی و راہزنی کے 3، پٹرول پمپس پر ڈکیتی و راہزنی کے 30، گھروں میں ڈکیتی و راہزنی کے 404، دکانوں پر ڈکیتی و راہزنی کے435، چوری و نقب زنی کے 2871، سائیکل چوری کا1، تار چوری کے70، جانوروں کی چوری کے 456 جبکہ ڈکیتی و راہزنی کے دیگر واقعات کے5009کیسز رپورٹ ہوئے۔

سال 2023میں ممنوعہ آرڈیننس کے تحت 12413، آرمز آرڈیننس کے تحت10505، گیمبلنگ آرڈیننس کے تحت 1304،اسمگلنگ آرڈیننس کے تحت 57،دیگر لوکل اور اسپیشل لاء کے تحت 7375اور توہین مذہب کے98 کیسز رپورٹ ہوئے۔