سندھ بھر سے 1200 سے زائد امیدواروں کے نامزدگی فارم مسترد

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آئندہ ماہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں انتخابی میدان میں اترنے والے سندھ کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی، جس کے مطابق صوبے بھر سے 5 ہزار 289 امیدوار انتخابی میدان میں اتریں گے۔

سندھ بھر سے مجموعی طور پر 6 ہزار 498 امیدواروں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات لڑنے کے لیے کاغذات جمع کرائے تھے، جن میں سے 2019 امیدواروں کے کاغذات مختلف اعتراضات لگا کر مسترد کردیے گئے۔

سندھ بھر میں 6 ہزار 498 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق اب سندھ بھر سے قومی اسمبلی کی 130 نشستوں کے لیے 1515 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، جس میں سے صرف 96 خواتین ہوں گی۔

اسی طرح سندھ بھر سے صوبائی اسمبلی کی 163 نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 3 ہزار 774 امیدوار انتخابی میدان میں اتریں گے، جس میں سے صرف 170 خواتین انتخابی میدان میں اتریں گی۔

الیکشن کمیشن سے صوبے بھر سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 155 مرد اور 11 خواتین امیدواروں کے کاغذات مسترد کیے جب کہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 484 مرد اور 39 خواتین کے کاغذات مسترد ہوئے۔