سال میں سندھ بھر میں ملیریا سے صرف 2 اموات ہوئیں، حکومت کا دعوی
سندھ حکومت نے سال 2023 میں مچھر کے کاٹنے، پانی اور جانوروں سے انسانوں میں پھیلنے والی بیماریوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ سال بھر میں سندھ میں ملیریا کے باعث صرف دو اموات ہوئیں۔
محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ملیریا کے 5 لاکھ 59 ہزار 515 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 2 افراد کی اموات ریکارڈ ہوئیں۔
سال 2033 میں ڈینگی کے 2 ہزار 852 کیسز میں کسی بھی مریض کی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ نیگلیریا کے صوبے میں 12 کیسز میں سے 11 اموات رپورٹ ہوئیں، جبکہ ایک شخص صحتیات ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں کانگو وائرس کے 5 مریضوں میں سے 2 کی ہلاکت ہوئی، جبکہ 2022 میں ملیریا کے 4 لاکھ17 ہزار 213 کیسز میں 24 اموات ہوئیں تھیں۔2022 میں ہی ڈینگی کے 23 ہزار 274 کیسز میں 64 اموات ریکارڈ ہوئیں تھیں۔
سال 2022 میں نیگلیریا سے7 اموات ریکارڈ ہوئیں اور سی سی ایچ ایف کانگو وائرس سے 2022 میں 8 کیسز میں سے7 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔