کندھ کوٹ الیکشن کمیشن آفس میں گیس لیکیج کے باعث 4 ملازمین جاں بحق

کندھ کوٹ میں ضلعی الیکشن کمیشن آفس میں گیس بھرنے سے 4 ملازمین جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شدید سردی کے باعث رات کے وقت ملازمین گیس سلینڈر جلا کر سو رہے تھے۔ سلینڈر سے لیکیج کے باعث کمروں میں گیس بھر گئی اور چاروں ملازمین دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں الیکشن آفیسر مشتاق احمد، ڈیٹا آپریٹر غلام فرید، سب اسسٹنٹ عبدالرؤف اور ملازم ماجد شامل ہیں۔

ادھر الیکشن کمیشن آفس کندھ کوٹ کا بھی یہی کہنا ہے کہ ملازمین کمرے میں سو رہے تھے،گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے چاروں ملازم اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گیس لیکیج سے جاں بحق ہونے والے 3ملازمین کا تعلق لاڑکانہ سے اور ایک کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جاں بحق ملازمین میں الیکشن افسر مشتاق مگسی، ڈیٹا انٹری آپریٹر فرید احمد، ڈیٹا انٹری آپریٹر ماجد علی اور عبدالرؤف شامل ہیں۔