عروسہ لاشاری جیکب آباد میں روایتی جاگیردار سیاست دانوں سے مقابلہ کریں گی
سندھ کے شمالی ضلع جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے صوبائی حلقے میں اس بار بھی نوجوان عروسہ لاشاری روایتی جاگیردار سیاست دانوں سے مقابلہ کرنے کے لیے انتخابی میدان میں اتریں گی۔
عروسہ لاشاری 2018 کے عام انتخابات میں بھی صوبائی حلقے سے انتخابی میدان میں اتریں تھیں۔
عروسہ لاشاری پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے ٹکٹ پر انتخاب لڑیں گی، پچھلا ابتخاب بھی انہوں نے شہید بھٹو کے ٹکٹ پر لڑا تھا۔
عروسہ لاشاری کا تعلق ٹھل سے ہے ۔پیشے کے لحاظ سے وہ نوجوان وکیل ہیں۔روایتی اور فرسودہ نظام کے خلاف ہیں۔تبدیلی ترقی اور بہتری پر یقین رکھتی ہیں ۔
میں بہت شکرگزارہوں پاکستان پیپلز پارٹی (شھید بھٹو) کی چیئرپرسن ، بھادر لیڈر محترمہ غنویٰ بھٹو صاحبہ کی جس نے مجھے الیکشنس2024 ٹہل ضلع جیکب آباد PS-2 کیلیئے پارٹی ٹکیٹ دی۔ ہمارا انتخابی نشان مکہ ✊ہے .انشااللہ ✌️ pic.twitter.com/QOnIfsI9ew
— Uroosa lashari (@uroosalashari) January 10, 2024
عروسہ لاشاری نے 2024 کے عام انتخابات میں حصہ لیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے ٹکٹ پر پی ایس 2 ٹھل سے انتخابات لڑ رہی ہیں ۔
اس حوالے سے وہ کہتی ہیں کہ روایتی نظام میں کسی نواب سردار کے مد مقابل الیکشن لڑنے کا سوچنا بھی ہمارے یہاں مشکل عمل سمجھا جاتا ہے ۔ہمارے یہاں کسی مرد کے مقابلے میں انتخابات لڑنے کا مقصد مشکلات اور پریشانیوں کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
سندھ میں خواتین امیدواروں کے لیے روایتی سیاستدانوں کا تضحیک اور تحقیر آمیز رویہ کیوں؟
وہ کہتی ہیں کہ ہرقسم کی طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے، دھمکیاں زدکوب سے لیکر قتل وغارت تک بات پہنچنا ہمارے یہاں ایک عام بات ہے۔ باقی کسی کے بارےجلسے جلوس میں ،پبلک میٹنگز میں نہ زیبا الفاظ کا استعمال اور کردار کشی کے ہتھکنڈے استعمال کرنا عام بات ہے۔
نوجوان سندھو نواز گانگھرو منجھے ہوئے سیاست دانوں سے مقابلہ کریں گی