ٹنڈو محمد خان میں فالج کے علاج کے سینٹر کا افتتاح
سندھ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو وسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) المعروف این آئی سی وی ڈی کی جانب سے ٹنڈو محمد خان میں فالج کے علاج کا سینٹر شروع کردیا گیا، جہاں فالج کے مریضوں کا جدید سہولیات کے مطابق علاج کیا جائے گا۔
فالج ایک سنگین بیماری ہے، جس کے حملے سے کوئی بھی انسان معذور بن سکتا ہے، فالج کی بعض اقسام ایسی ہیں، جن سے انسان کی جان بھی جا سکتی ہے۔
We are thrilled to announce the inauguration of the #Stroke Intervention Program at SICVD Tando Muhammad Khan. We had the privilege of having Caretaker Chief Minister Sindh Justice (Rtd.) Maqbool Baqar participate in the event via video link. #SICVD #TandoMuhammadKhan pic.twitter.com/IGai6A6lAr
— NICVD (@nicvd_karachi) January 13, 2024
فالج اس وقت ہوتا ہے جب نسوں یعنی شریانوں میں درست انداز سے خون کی ترسیل نہیں ہوپاتی، این آئی سی وی ڈی کی جانب سے فالج کے علاج کا پہلا سینٹر دارالحکومت کراچی میں کھولا گیا تھا، جہاں این آئی سی وی ڈی کے ماہرین نے فالج کے اٹیک کے مریض کی بند شریانیں کھول کر اسے نئی زندگی بخشسی تھی اور اب ایسے ہی سینٹر کو این آئی سی وی ڈی ٹنڈو محمد خان میں کھول دیا گیا۔
انتطامیہ کے مطابق فالج کے کسی بھی مریض کو اٹیک کے ابتدائی چند گھنٹوں میں این آئی سی وڈی لانے پر اسے فالج سے بچایا جا سکتا ہے، ڈاکٹرز مریض کی شریانیں کھول کر اس کے جسم میں خون کی ترسیل یقینی بناتے ہیں۔
Stroke (فالج) devastates lives and many people are not getting the stroke treatment they need. At SICVD Tando Muhammad Khan team of excellent doctors is available 24/7 to save patients with this terrible condition.#SICVD #TandoMuhammadKhan #StrokeIntervention #فالج pic.twitter.com/n4sATruZrv
— NICVD (@nicvd_karachi) January 15, 2024
این آئی سی وی ڈی کی جانب سے فالج کے علاج کا ٹنڈو محمد خان میں کھولا گیا سینٹر صوبے کا دوسرا سینتر ہے، انتظامیہ کے مطابق جلد دوسرے سینٹرز میں بھی فالج کے علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
این آئی سی وی ڈی کے تحت اس وقت دارالحکومت کراچی سمیت صوبے کے 10 مختلف شہروں میں اچھے سینٹرز کام کر رہے ہیں، جنہیں سیٹ لائٹ سینٹرز کہا جاتا ہے، وہیں اینجیوپلاسٹی سمیت دیگر آپریشن بھی کیے جاتے ہیں۔
این آئی سی وی ڈی کی جانب سے دارالحکومت کراچی سمیت سندھ بھر میں 27 چیسٹ سینٹرز بھی کھولے گئے ہیں اور ان سینٹرز میں سے 17 سینٹرز کراچی میں ہیں۔
سندھ اسمبلی نے 2018 میں ایس آئی وی سی ڈی بل پاس کیا تھا، جس کے مطابق صوبے بھر میں دل کے اسپتال کھولے جانے تھے اور اس کا ہیڈکوارٹر کراچی یا سکھر میں رکھنے کی تجویز تھی۔
سندھ حکومت نے بعد ازاں این آئی سی وی ڈی کو اپنی تحویل میں لے کر اسے ہیڈکوارٹر بنایا اور اس کے تحت صوبے کے مختلف شہروں میں ایس آئی وی سی ڈی کے تحت سینٹرز بنائے۔
ایس آئی سی وی ڈی ٹنڈو محمد خان میں اب فالج کا بھی جدید طریقہ کار سے بلکل مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے.
فالج کے اٹیک کے دوران مریض کو چار سے چھے گھنٹے کے اندر ایس آئی سی وی ڈی ٹنڈو محمد خان لائیں اور اس کو زندگی بھر کی معزوری سے بچائیں!#SICVD #Stroke #TandoMuhammadKhan pic.twitter.com/vvVWgldMZG— NICVD (@nicvd_karachi) January 15, 2024