محکمہ ثقافت کے سندھ کلچر مارٹ کا افتتاح

سندھ حکومت کی جانب سے دارالحکومت کراچی میں آرکائیوز ڈیپارٹمنٹ میں سندھ کلچرل مارٹ کا افتتاح کردیا گیا، جہاں سندھ کی ثقافتی اشیا کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔

سندھ کلچر مارٹ کا افتتاح نگران وزیر ثقافت ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کیا، تقریب میں جرمن ، عمان ، جاپان اور ترکیہ کے قونصل جنرل سمیت پاکستانی فنکاروں نے بھی شرکت کی۔

محکمہ ثقافت سندھ کا دستکاری کی اشیا کی فروخت کا کلچر مارٹ تیار

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنید شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے دستکاروں کو مفت اسٹال فراہم کیے گئے ہیں۔

کلچر مارٹ کے پلیٹ فارم کا مقصد سندھی دستکاری کو شہری علاقوں تک آسانی سے پہنچانا ہے ۔

یہ کلچر مارٹ محکمہ ثقافت کی جانب سے سندھ آرکائیو ڈیپارمنٹ میں تیار کیا گیا ہے، جہاں دو منزلہ کلچر مارٹ میں سندھ بھر کے دستکاروں کو اپنی اشیا کو فروخت کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

محکمہ ثقافت کی جانب سے کلچر مارٹ کے قیام کا مقصد سندھ کی دستکاری کو پاکستان اور دنیا بھر میں فروغ دینا ہے، دارالحکومت کراچی کے پوش علاقے کلفٹن پر مختلف ممالک کے قونصلیٹ خانوں اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد و رفت لگی رہتی ہے، جس سے سندھ کی ثقافت غیر ملکیوں کی نظروں میں آئے گی۔