انتخابات کے باعث سندھ بھر کے اسکولز ایک ہفتے تک بند رہیں گے

قومی انتخاب 2024 کے باعث سندھ میں6 تا 9 فروری تک تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوس کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے صوبے میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سمری منظور کرلی۔

فیصلے کے تحت صوبےمیں6 تا 9 فروری تک تمام سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بندرہیں گے۔

واضح رہے کہ 5 فروری بروز پیر کی عام تعطیل کا پہلے ہی اعلان ہو چکا ہے۔ یہ چھٹی یوم کشمیر کی وجہ سے ہوگی۔

یوں 9 فروری یعنی جمعہ تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور ہفتہ و اتوار زیادہ تر تعلیمی ادارے بند رہتے ہیں۔