سندھ پریمیئر لیگ میں حیدرآباد بہادر پہلے نمبر پر آگئی

سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کے پہلے سیزن کے میجز دارالحکومت کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہیں، جہاں چھ ٹیمیں ایک دوسرے سے مدمقابل ہیں اور 31 جنوری تک کے ہونے والے میچز کے نتائج کے مطابق حیدرآباد بہادر پہلی پوزیشن پر آگئی تھی۔

حیدرآباد بہادر نے اپنے چاروں میچز جیتے ہیں اور اس کا رن ریٹ اور اسکورنگ اچھی ہے، جس وجہ سے وہ پوائنٹس کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے۔

دوسرے نمبر پر میرپور خاص ٹائیگرز، تیسرے نمبر پر کراچی غازیز، چوتھے نمبر پر لاڑکانہ چیلنجرز، پانچویں نمبر پر بینظیر آباد لالز اور چھٹے نمبر پر سکھر پیٹریاٹس ہے۔

بینظیر آباد لالز اور سکھر پیٹریاٹس نے ابھی تک اپنا ایک میچ بھی نہیں جیتا، سکھر پیٹریاٹس کے چار جب کہ بینظیر آباد لالز کے تین میچ ہو چکے ہیں۔

سندھ پریمیئر لیگ میں میرپورخاص ٹائیگرز پہلی پوزیشن پر آگئی

جمعرات یکم فروری کو پہلے میچ میں تین بجے بینظیر آباد لالز اور میرپور خاص ٹائیگرز مقابلہ کریں گے جبکہ دوسرے میچ میں رات آٹھ بجے حیدرآباد بہادرز اور لاڑکانہ چیلنجرز کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

جمعہ دو فروری کو کوالیفائر شام سات بجے کھیلا جائیگا، ہفتہ تین فروری کو پہلا ایلیمنیٹر شام سات بجے ہوگا۔

اتوار چار فروری کو دوسرا ایلیمینیٹر شام سات بجے کھیلا جائیگا جبکہ ایونٹ کا فائنل پیر 5 فروری کو شام سات بجے کھیلا جائے گا۔