سندھ میں 4 ہزار 110 امیدوار انتخابی میدان میں اتریں گے

سندھ سمیت ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کے لیے پولنگ ہوگی اور مجموعی طور پر پاکستان بھر میں 17 ہزار سے زائد امیدوار انتخابی میدان میں اتریں گے جب کہ سندھ سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کےلیے مجموعی طور پر 4 ہزار 110 امیدوار ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے۔
سندھ بھر میں سندھ بھر سے مجموعی طور پر 6 ہزار 498 امیدواروں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات لڑنے کے لیے کاغذات جمع کرائے تھے، جن میں سے 2019 امیدواروں کے کاغذات مختلف اعتراضات لگا کر مسترد کردیے گئے تھے۔
الیکشن کمیشن نے گزشتہ ماہ 24 جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی تھی، جس کے مطابق صوبے بھر سے 5 ہزار 289 امیدوار انتخابی میدان میں اتریں گے۔ ان میں وہ امیدوار بھی شامل ہیں جنہوں نے مخصوص نشستوں کے لیے کاغذات جمع کروائے تھے۔
لیکن انتخابی میدان میں حقیقی معنوں میں 5 ہزار 289 کے بجائے 4 ہزار 110 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
سندھ میں صوبائی اسمبلی کی 130 اور قومی اسمبلی کی 61 نشستوں کے لیے 47 جماعتوں اور آزادامیدواروں نے 4110 امیدوار میدان میں اتریں گے۔
صوبائی اسمبلی کی 130 نشستوں پر پیپلزپارٹی 130، ٹی ایل پی 114، جماعت اسلامی 98، ایم کیو ایم90،جی ڈی اے 177، مسلم لیگ نواز50، مرکزی مسلم لیگ 68،پاکستان راہ حق پارٹی 50، جمعیت علمائے اسلام ف 51، اے این پی اور آئی پی پی نے ترتیب وار 28,28 امیدوار اتارے ہیں۔
پاکستان مسلم الائنس8، پاکستان کنزرویٹوپارٹی 4، جے یو پی نورانی6، مہاجرقومی موومنٹ15، پختونخواملی عوامی پارٹی 5، سلیمان خیل قبائل موومنٹ 12، پاکستان پیپلزپارٹی شہیدبھٹو16، مجلس وحدت مسلمین4،خادمین سندھ 9،پاکستان مسلم لیگ ق 4، پاکستان عوامی تحریک4، پختوانخوملی 2، پاکستان مسلم لیگ ضیا الحق1، ہزارہ قومی موومنٹ7، آزاد امیدوار 2004میدان میں ہیں۔
اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقوں پر پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے قومی کی 60 نشستوں پر سب سے زیادہ امیدوار کھڑے کئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر تحریک لبیک نے52، تیسرے نمپر پر جماعت اسلامی نے 50 اور چوتھے نمبر پر متحدہ قومی موومنٹ نے46 امیدوار کھڑے کیے ہیں۔
اسی طرح جی ڈی اے30، مسلم لیگ نواز 28 مرکزی مسلم لیگ نے 25،پاکستان راہ حق پارٹی نے 20،جے یو آئی ف نے 20،عوامی نیشنل پارٹی نے12، استحکام پاکستان پارٹی نے 12، پاکستان کنزرویٹوپارٹی نے 9 ، پاکستان مسلم الائنس 8، جے یو پی نورانی، مہاجرقومی موومنٹ نے 7,7،پختونخواملی عوامی پارٹی، سلیمان خیل قبائل موومنٹ نے 6,6، پاکستان پیپلزپارٹی شہیدبھٹو4، مجلس وحدت مسلمین نے 3،خادمان سندھ نے2 ، مسلم لیگ ق نے 2، پاکستانی عوامی تحریک 2، پشتون نیشنل عوامی پارٹی3، پاک ڈیفنس قومی موومنٹ 3، جے یو آئی س2 ، پاکستان مسلم لیگ ضیا الحق نے ,2 ، ہزارہ قومی موومنٹ نے 1 امیدوار اتارا ہے، مجموعی طور پر سندھ میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر 740 آزاد امیدوار جب کہ 1077 پارٹی امیدوار میدان میں ہیں۔