سندھ کے 2 کروڑ 70 لاکھ افراد نئے حکمرانوں کا انتخاب کر رہے ہیں

ملک سمیت پاکستان بھر میں بارہویں عام انتخابات کا سلسلہ جاری ہے اور پولنگ کا نصف وقت گزر چکا ہے اور اب تک ووٹنگ کا عمل انتہائی پر امن طریقے سے جاری ہے۔

سندھ سے قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی اسمبلی کی 130 نشستوں کے لیے 2 کروڑ 69 لاکھ 94 ہزار 769 ووٹرز اپنے پسندیدہ امیدواروں کا انتخاب کر ہرے ہیں جو آئندہ پانچ سال تک صوبے پر حکمرانی کریں گے۔

سندھ سمیت پاکستان بھر میں ووٹنگ کا عمل جاری، موبائل سروس معطل

سندھ بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کےلیے مجموعی طور پر 4 ہزار 110 امیدوار ایک دوسرے کے مد مقابل انتخابی میدان میں اترے ہیں۔

صوبے بھر میں 19 ہزار 08 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، جس میں سے 6 ہزار 524 حساس یا انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں اور ایسے پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اور پولیس کی نفری تعینات ہے۔

سندھ بھر میں صوبائی اسمبلی کی 130 اور قومی اسمبلی کی 61 نشستوں کے لیے 47 مختلف سیاسی جماعتوں سمیت 4 ہزار 110 آزاد امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔