سندھ میں میاں مٹھو کو بھی انتخابات میں شکست
غیر حتمی اور غیر سرکاری انتخابی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 198 پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مولوی عبدالحق المعروف میاں مٹھو بھی اپنی نشست ہار گئے۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق میاں مٹھو نے 90 ہزار ووٹ لیے جب کہ ان کے مقابلے میں کھڑے ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار خالد احمد خان لونڈ نے ایک لاکھ 20 ہزار ووٹ حاصل کیے۔
میاں مٹھو کو علاقے کے دیگر سیاسی شخصیات کی حمایت بھی حاصل تھی، تاہم اس باوجود وہ اپنی نشست نہ جیت پائے جب کہ ان کے لاکھوں مرید بھی ہیں۔
میاں مٹھو کی طرح سندھ سے دیگر مذہبی امیدوار بھی اپنی اپنی نشستیں جیتنے میں ناکام رہے۔