ایم کیو ایم کی سندھ میں توقع سے زیادہ نشستیں لینے پر سب حیران

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے سندھ بھر میں توقع سے زیادہ نشستیں جیتنے پر سیاسی جماعتیں حیران رہ گئیں جب کہ زیادہ تر سیاست دانوں اور عوام نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم نے دھاندلی کی۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم نے سندھ بھر سے صوبائی اسمبلی کی 27 جب کہ قومی اسمبلی کی 17 نشستیں جیتیں جو کہ توقع سے کہیں زیادہ ہیں۔

حیران کن طور پر ایم کیو ایم نے وہاں سے بھی نشستیں جیتیں جہاں اس کے ووٹ نہیں تھے اور توقع کی جا رہی تھی کہ وہاں سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار جیتیں گے۔

سندھ بھر سے بڑے پیمانے پر ایم کیو ایم کی جیت پر سندھ کے سیاست دان اور عوام کا خیال ہے کہ ایک بار پھر اسے مضبوط کرکے سندھ میں بے امنی پھیلائی جائے گی۔

ایم کیو ایم کی جانب سے زیادہ نشستیں لیے جانے کے بعد اس کی جانب سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کرنے کا امکان ہے جب کہ ممکنہ طور پر وہ وفاق میں اتحادی حکومت کا حصہ ہوگی