سندھ کے ضلع مٹیاری سے ہالا کے قریب تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے سندھ کے ضلع مٹیاری میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔

پی پی ایل کو ہالا ریجن میں 2 کنوؤں سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر ملے ہیں ، پی پی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نئی دریافت سے آگاہ کردیا۔

کمپنی کے مطابق تیل اور گیس کے نئے ذخائر آدم بلاک 2 میں ہیں جو پی پی ایل اور ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا جوائنٹ وینچر ہے۔

کمپنی کے مطابق ہالہ میں آدم ٰکے کنویں پر 3421 میٹر گہرائی تک کھدائی کی گئی ، آدم 2 کنویں سے 6 ملین معکب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس کے ذخائر ملے ہیں۔

اس سے قبل بھی 2023 میں سندھ کے متعدد علاقوں سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر ملے تھے جب کہ حال ہی میں کمپنیوں نے حیدرآباد اور ڈہرکی سے ملنے والےذخائر سے پیداوار شروع کرکے اسے سسٹم سے منسلک بھی کیا تھا۔

نسدھ بھر میں تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں نے اپنا مشن تیز کر رکھا ہے اور بڑے پیمانے پر صوبے بھر میں نئے ذخائر کی تلاش کی جا رہی ہے اور ابھی تک کمپنیوں کو زیادہ تر کامیابیاں ہی ملی ہیں۔