سوا دو ارب روپے کی لاگت سے سندھ کے 6 اضلاع میں پبلک اسکولز تعمیر ہونگے
حکومت سندھ نے صوبے کے 6 اضلاع میں دو ارب روپے کی لاگت سے نئے پبلک اسکولوں کی تعمیر کے کام کی منظوری دے دی۔
حکومت سندھ نے صوبے جن اضلاع میں پبلک اسکولوں کی تعمیر شروع کی ہے، ان میں ٹنڈوالٰہیار، مٹیاری، ٹنڈو آدم، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان اور گھوٹکی شامل ہیں۔
اسکولز کی تعمیراتی لاگت میں مہنگائی کے باعث دوبارہ نظر ثانی کی گئی ہے اور اسکو بڑھا کر 2 ارب، 14 کروڑ، 88 لاکھ، 82 ہزار کر دیا گیا۔
محکمہ منصوبہ بندی وترقیات سندھ نے پبلک اسکولوں کیلیے بجٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی اور محکمہ خزانہ سندھ کو پانچوں منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کرنے لیے خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ رقم فوری جاری کی جائے تا کہ منصوبوں کو بر وقت مکمل کیا جا سکے دوسری جانب محکمہ منصوبہ بندی کے مراسلے کے بعد مذکورہ پبلک اسکولوں کی تعمیر کے لی مختص رقم جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔