سندھ فوڈ اتھارٹی کے تحت زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں فوڈ ٹیسٹ لیب قائم
سندھ فوڈ اتھارٹی نے ٹنڈو جام میں سندھ فوڈ اتھارٹی فوڈ ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کر دیا۔
یہ اقدام ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام سمیت سات اداروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں(ایم او یوز) سے ہوا ہے جس کے تحت فوڈ سائنس لیبارٹریوں کو بڑھانے اور فوڈ سائنسز ڈیپارٹمنٹ میں طلباکے لیے انٹرنشپ کی تربیت فراہم کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔
ان مفاہمتی یادداشتوں کے تحت فوڈ سائنسز کے شعبوں کے ساتھ مختلف یونیورسٹیاں اپ گریڈ کرنے کے لیے تیار ہیں جنہیں سندھ فوڈ اتھارٹی کے تعاون سے قومی اور بین الاقوامی ڈونر ایجنسیوں نے سہولت فراہم کی ہیں۔
یہ اپ گریڈ شدہ سہولیات بشمول ٹنڈو جام میں نئی افتتاحی لیب ضلعی فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے طور پر کام کریں گی اور خوراک کی حفاظت اور حفظان صحت کے شعبوں میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی تحقیقی کوششوں میں تعاون کریں گی۔
اس پیش رفت کو زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے سراہا اور طلبااور فیکلٹی کو فوڈ سائنسز کے شعبے میں عملی تجربہ فراہم کرنے کی بھی تعریف کی۔
واضح رہے کہ ان لیبز کا قیام فوڈ سائنسز کے شعبے میں تحقیق کو آگے بڑھانے اور فوڈ سیفٹی میں اعلی ترین معیارات کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔