سندھ اسمبلی کا اجلاس 24 فروری کو طلب

عام انتخابات 2024 کے بعد بننے والی نئی سندھ اسمبلی کا اجلاس 24 فروری کی صبح کو طلب کرلیا گیا، گورنر نے دستخط کردیے۔

سندھ سمیت پاکستان بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات ہوئے تھے، سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی تھی، دوسرے نمبر پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے نشستیں لی تھیں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تمام نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے اور ممکنہ طور پر نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا بھی انتخاب کیا جائے گا، تاہم وزیر اعلیٰ کا انتخاب بعد میں کیا جائے گا۔