سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والی خواتین گرفتار
سندھ پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والی قومی عوامی تحریک (کیو اے ٹی) کی خواتین کارکنان سمیت 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔
عام انتخابات کے بعد تشکیل ہونے والی سندھ اسمبلی کے نو منتخب ارکان کے حلف اٹھانے پر مختلف سیاسی جماعتوں نے اسمبلی کے باہر دھرنے دیا تھا۔
دھرنے والے جماعتوں میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) میں شامل تمام جماعتیں تھیں۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس شروع ہونے کے بعد باہر احتجاج کرنے والی خواتین پر پولیس کے تشدد کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جن میں لیڈی اہلکاروں کو خواتین پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے مجموعی طور پر 10 افراد کو حراست میں لیا، گرفتار ہونے والے افراد میں خواتین بھی شامل ہیں۔