عالمی یوم خواتین کے موقع پر سندھ ناری ڈے منانے کا اعلان
عالمی یوم خواتین کے موقع پر اگرچہ سندھ بھر میں عورت مارچ نکالے جاتے رہے ہیں، تاہم اس دفعہ پہلی بار سندھ ناری ڈے منانے کا اعلان بھی کردیا گیا۔
سماجی رہنما اور وکیل شازیہ نظامانی کی سربراہی میں سماجی کارکنان کے گروپ نے 10 مئی کو سندھ ناری ڈے کے حوالے سے مرکزی تقریب صوبائی دارالحکومت کراچی کے پریس کلب میں منانے کا اعلان کردیا۔
سندھ نارے ڈے کے موقع پر پریس کلب میں ایک روزہ فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا، جس دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین مختلف سیشنز کے دوران خطاب کریں گی۔
سندھ ناری ڈے کی تقریب میں ڈانس پرفارمنس سمیت بحث و مباحثے کے پروگرامات بھی رکھے گئے ہیں۔
سندھ ناری ڈے کی تقریب عالمی یوم خواتین 8 مارچ کے دو دن بعد منعقد کی جائے گی، جس میں مختلف شعبہ ہائےجات سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔