سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے نوجوان میدان میں آگئے

خواتین بھی سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عطیات جمع کرنے میں مصروف ہیں —فوٹو: ٹوئٹر

عطیات جمع کرنے والی ٹیم میں نوجوان طالبات بھی شامل ہیں—فوٹو: میر کیریو

سندھ میں مون سون سے ہونے والے شدید سیلاب کے بعد بڑے پیمانے پر لوگ متاثر ہوگئے ہیں جن کی امداد کے لیے سندھی طلبا نے سندھ کی دل کراچی میں فنڈ جمع کرنا شروع کردیا۔

سندھ ڈزاسٹر رلیف مہم کے تحت سندھی طلبا نے کراچی کے علاقے تین تلوار پر متاثرین کی بحالی و امداد کے لیے امدادی کیمپ قائم کردی ہے جہاں متعدد طلبا ٹریفک سگنل پر شہریوں سے مدد کی درخواست کر رہے ہیں۔

فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
فنڈز جمع کرنے کا کیمپ کراچی کے علاقے تین تلوار پر لگایا گیا—فوٹو: ٹوئٹر

 

اپنی منفری پوشاک اور رضاکار جیکٹس پہنے ہوئے سندھی طلبا صبح سے شہر کراچی کے مختفل علاقوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے امداد جمع کر رہے ہیں۔

اس امدادی مہم کی بنیاد رکھنے والے نوجوان سرمن بروہی کا کہنا ہے کہ ’اس وقت سندھ میں انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے جہاں لاکھوں لوکھ بے گھر، کھلے آسمان بیٹھے ہیں اس لیے ہم پر یہ فرض ہے کہ اپنی قوم کو درپیش مشکلات میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کی بحالی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔‘

کراچی کی سڑکوں پر سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عطیات جمع کرتے کارکنان —فوٹو: سناگر علی

 

سرمن بروہی نے کہا کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہے یہاں تک کہ منتخب نمائندے اپنی فصل بچانے کے لیے سیلابی پانی کا رخ گاؤں کی طرف کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا میں رہنے والے تمام سندھیوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں اپنی قوم کی مدد کریں تاکہ ہر گھر میں رونقیں بحال ہو جائیں۔

دوسری جانب نوجوانوں کی رہنمائی کرنے والے اختر شیخ نے کہا کہ سندھ کے لوگ اس وقت بھوک کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ سیلاب کی وجہ سے وہ صرف اپنی زندگی بچا کر نکلے ہیں اور اب سڑکوں پر بے سہارا بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ ہم پر لازم ہے کہ جو کچھ کر سکتے ہیں اپنے لوگوں کی بحالی کے لیے کریں کیونکہ حکومت صرف سیاسی تماشے میں مصرف ہے۔

 

سماجی کارکن شیریں اسد نے ٹوئٹر پر لکھا کہ آج سے تین تلوار پر کیمپ اور سگنل پر برسات متاثرین کی مدد کے لیے آپ کی توجہ چاہتے ہیں،آپ کی مدد بہت سے لوگوں کی امید ہے، آئیں اس مصیبت میں ہمارہ ساتھ دے کر مستحقین کی مدد کریں۔

 

https://twitter.com/sanagar_ali/status/1563164927543869440