حضرت قلندر لعل شہباز کا 722 واں عرس

ضلع جامشورو کے شہر سیہون شریف میں صوفی بزرگ سید محمد عثمان مروندی المعروف حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 772 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح کیا جہاں انہوں نے مزار پر پھول چڑھائے اور اظہار عقیدت پیش کیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قلندرکے مزار پر دھمال بھی دیکھی، چیئرمین میلہ کمیٹی علی ذوالفقار میمن نے گورنر سندھ کو سندھی ٹوپی اجرک کا تحفہ دیا۔

تین روزہ عرس کے دوران تین روزہ تقریبات کے دوران سگھڑوں کی کچھری ، محفل موسیقی ،ملاکھڑا سمیت دیگر پروگرام منعقد کئے جائیں گے جبکہ سیکیورٹی کے انتظامات سخت کئے گئے ہیں۔

تین ہزار پولیس و رینجز کا اہلکاروں کو مقرر کیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمرے سے نگرانی کا عمل جاری ہیں۔

زائدین کی درگاہ میں داخلے سے قبل واک تھرو گیٹ سے چیکنگ کے بعد اندر چھوڑا جا رہا ہیں، عرس مبارک کی تقریبات آج سے تین روز تک جاری رہیں گی۔

ثقافت، اوقاف، کھیل اور مختلف محکموں کی جانب سے مختلف پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں، جس میں سندھ کا ثقافتی کھیل ملاکھڑہ کے مقابلے منعقد ہونگے۔

سگهڑوں کی کچہری ہاتھ کے ہنر، کتابوں کے اسٹالز سمیت لوک موسيقی کی محفل کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

لال شہباز قلندر کی نگری میں دما دم مست قلندر کی صدائیں ہیں اور مزار پر ڈھول اور شرنائے کے ساتھ چادریں چڑھانے کا سلسلے جاری ہیں۔