نگران سندھ حکومت جاتے جاتے 100 اسکول این جی آوز کے حوالے کر گئی

نگران وزیر تعلیم سندھ رعنا حسین جاتے جاتے صوبے کے 100 سے زائد سرکاری اسکولوں کو این جی اوز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر گئیں۔
محکمہ تعلیم سے منسلک ذرائع کے مطابق نے 100 سے زائد سرکاری اسکولز کو این جی اوز کو دینے کا فیصلہ نگران وزیر تعلیم رعنا حسین نے کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ بجٹ محکمہ تعلیم کا ہوگا لیکن اسکول چلانے کی ذمہ داری این جی اوز کو دے دی گئی، دارالحکومت کراچی کی بڑی این جی اوز کو سرکاری اسکول سونپے گئے ہیں۔
ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ 60 سرکاری اسکول دارلحکومت کراچی جبکہ دیگر اسکول صوبے کے مختلف شہروں میں ہیں، سرکاری اسکولوں کی خراب حالت دیکھ کر یہ فیصلہ لیا گیا۔
خیال رہے کہ پہلے ہی این جے وی، خاتون پاکستان، ملالہ گورنمنٹ اسکول سمیت متعدد تعلیمی ادارے این جی اوز چلا رہی ہیں۔