آصف علی زرداری دوسری بار صدر مملکت منتخب

سندھ سے تعلق رکھنے والے اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری دوسری مدت کے لیے صدر مملکت بن گئے۔
حکمران اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر پاکستان کے 14ویں صدر منتخب ہوئے، پارلیمنٹ ہاؤس سے آصف زرداری کو 255 جب کہ محمود اچکزئی کو 119ووٹ ملے جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا۔
آصف علی زرداری نے پنجاب اسمبلی سے 246ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود اچکزئی100ووٹ حاصل کر سکے۔
سندھ اسمبلی میں آصف علی زرداری کو 58 الیکٹورل ووٹ ملے جبکہ محمود خان اچکزئی کو 3 الیکٹورل ووٹ ملے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں محمود اچکزئی کو 40 اعشاریہ 80 الیکٹورل ووٹ ملے جبکہ آصف علی زرداری کو 7 اعشاریہ 62 الیکٹورل ووٹ ملے۔
بلوچستان اسمبلی میں آصف زرداری نے تمام 47 ووٹ حاصل کیے، ان کے مقابل محمود خان اچکزئی کوئی ووٹ حاصل نہیں کرسکے۔