کراچی پریس کلب میں پہلے سندھ ناری ڈے کا انعقاد

20240310_130321_resized

عالمی یوم خواتین کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کراچی کے پریس کلب میں پہلے سندھ ناری کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

سماجی رہنما اور سندھ سوسائٹی کی جانب سے 10 مارچ کو سندھ ناری ڈے کے حوالے سے مرکزی تقریب کراچی پریس کلب میں منعقد کی گئی۔

سندھ نارے ڈے کے موقع پر پریس کلب میں ایک روزہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین مختلف سیشنز کے دوران خطاب کیا۔

سندھ ناری ڈے کی تقریب میں ڈانس پرفارمنس سمیت بحث و مباحثے کے پروگرامات بھی رکھے گئے۔

سندھ ناری ڈے کی تقریب عالمی یوم خواتین 8 مارچ کے دو دن بعد منعقد کی گئی، جس میں مختلف شعبہ ہائےجات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔