ضلع دادو میں محکمہ تعلیم کے 600 گھوسٹ ملازمین کا انکشاف
سندھ کے محکمہ تعلیم میں ماضی میں بھی گھوسٹ اساتذہ اور ملازمین کے انکشافات سامنے آتے رہے ہیں اور اب صرف ضلع دادو میں محکمہ تعلیم کے اندر 600 سے زائد گھوسٹ ملازمین کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) نےگھوسٹ ملازمین کی فہرست جاری کردی۔
ڈی ای او کے مطابق ملازمین اگست 2023 سے فروری 2024 تک گھوسٹ اور مفرور ہیں اور ڈیوٹی پر نہیں آئے۔
غیر حاضرملازمین میں پرائمری، مڈل اور سیکنڈری اسکول کا ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ عملہ شامل ہے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے نوٹس لیتے ہوئےگھوسٹ ملازمین سے متعلق تعلقہ ایجوکیشن افسران سے جواب طلب کرلیا۔