اللہ بخش یونیورسٹی جامشورو میں خاتون لیکچرر و طالبات کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف

شہید اللہ بخش یونیورسٹی آرٹ اینڈ ڈیزائین جامشورو میں خاتون لیکچرار و وارڈن گرلز ہاسٹل کو ہراساں کئے جانے کے انکشاف پر یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹرفنانس آصف علی شر کو معطل کردیا۔

وائس چانسلر اللہ بخش یونیورسٹی اربیلا بھٹو نے واقعے سے متعلق بتایا کہ شکایت ملنے کے بعد تحقیقات جاری ہے۔

اللہ بخش یونیورسٹی آرٹ اینڈ ڈیزائین جامشورو کی خاتون لیکچرار وگرلز ہاسٹل کی وارڈن راحیلہ اعوان نے گذشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کی جانب سے انہیں اور طالبات کو ہراساں کرنے کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے قائم کردہ گرلز ریسکیو سینٹر میں درخواست جمع کرائی تھی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی درخواست دی تھی۔

سوشل میڈیا پر خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کی خبروں کے بعد آصف علی شر جو کہ انچارج ڈائریکٹر فنانس ہیں، انہوں نے ہراساں کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاتھا کہ وہ ایساسوچ بھی نہیں سکتے۔

خاتون کی شکایت کے بعد ڈائریکٹر فنانس کو معطل کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی۔