ملیر کے سیکیورٹی گارڈز کی دو بیویاں پر اسرار طور پر لاپتہ، مقدمہ درج
ضلع ملیر کے علاقے پیپری کے علی محمد گوٹھ کے رہائشی سیکورٹی گارڈ رحمت اللہ کھکھرانی کی دو بیویاں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں۔
شوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ اسماعیل بھٹو اور صدیق مری ان کی دونوں بیویوں کو بہلا پھسلا کر لے گئے ہیں۔
بن قاسم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ مدعی کی جانب سے نامزد کیے جانیوالے ملزمان کے خلاف درج کرجے تفتیش شروع کردی۔
مدعی مقدمہ رحمت اللہ نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ سیکیورٹی گارڈ کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں اور اس نے دو شادیاں کی ہوئی ہیں، جس میں 27 سالہ پہلی بیوی ہیر اور دوسری بیوی 25 سالہ عابدہ ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں بیویاں ان کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتی ہیں، 10مارچ کو وہ صبح 7 بجے اپنی ڈیوٹی پر چلا گیا اور جب واپس شام پانچ بجے کے قریب گھر پہنچا تو دروازہ کھلا ہوا تھا اور اندر گیا تو دونوں بیویاں موجود نہیں تھیں۔
مدعی کا کہنا تھا کہ انہوں نے رشتے داروں اور محلے والوں سے معلومات حاصل کی لیکن انہیں بیویون کا کوئی سراغ نہیں ملا اور بعدازاں انہیں معلوم ہوا کہ اسماعیل اور صدیق ان کی دونوں بیویوں کو بہلا پھسلا کر لے گئے۔
رحمت اللہ کے مطابق انہوں نے اپنے بڑوں سے مشورہ کر کے رپورٹ درج کرائی، جس پر پولیس نے مقدمہ نمبر 106سال 2024 بجرم دفعات 496 چونتیس کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔