سندھ بھر کے 100 سرکاری کالجز کے طلبہ کو اسکالرشپ دینے کا معاہدہ
سندھ حکومت اور علما یونیورسٹی کے مابین صوبے کے سرکاری کالجز کے طلبہ کو اسکی اسکالرشپ دینے کے ایم او یو پر دستخط ہو گئے، اسکاکر شپس علما یونیورسٹی کی جانب سے دی جائیں گی۔
وزیرتعلیم نے علما یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور ظفر سے ملاقات کی، ملاقات میں سندھ کے نوجوانوں کو معیاری اعلیٰ تعلیم دینے کے حوالے سےتبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سندھ حکومت اور علما یونیورسٹی کے مابین ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔
ایم او یو کے مطابق اسکالرشپ میں 100 فیصد اخراجات شامل ہونگے۔ طالب علموں کوٹیوشن فیس کے ساتھ رہائش، کھانےکی سہولت بھی دی جائےگی۔