سندھ پبلک سروس کمیشن کا ایس ایس ٹی کا ٹیسٹ رواں ماہ دوبارہ لینے کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کی جانب سے سیکنڈری اسکول ٹیچر (ایس ایس ٹی) کے منسوخ کئے گئے امتحانات دوبارہ لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، امتحانی شیڈول 23 اپریل 2024 سے جاری کے جانے کا امکان ہے ۔
سندھ پبلک سروس کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق سکول ایجوکیشن اور لٹریسی ڈیپارٹمنٹ میں ملتوی کئے گئے سیکنڈری سکول ٹیچر (بی پی ایس – 16)کے امتحان کا شیڈول 23 اپریل 2024 ء سے جاری کیا جائے گا۔
طے کردہ شیڈول میں کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں لیکچرار (بی پی ایس -17)، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں اے ایس آئی (بی پی ایس -9 ) بھی شامل کیا گیا ہے۔
طے کردہ امتحانی شیڈول 23 اپریل 2024 سے شروع ہوگا اور 7 مئی تک جاری رہے گا، امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز اور سینٹر وائز تفصیلی شیڈول جلد جاری کیا جائیگا۔
خیال رہے کہ ایس ایس ٹی (بی پی ایس- 16) کا تحریری امتحان 15 سے 20 فروری تک جاری رہا تھا، جس میں 4 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی تھی جبکہ 20 فروری کو امتحانی پرچہ سوشل میڈیا کے ذریعے ظاہر ہونے والے معاملے کی وجہ سے متنازع ہوگیا تھااور اس طرح کے عمل کے بعد سندھ پبلک سروس کمیشن کے حکام ، جس کے بعد امتحانات منسوخ کرکے دوبارہ ٹیسٹ لینے کا اعلان کیا گیا تھا۔