سندھ پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتی میں ریٹائرڈ اہلکاروں کے بچوں کو اضافی نمبر دیے جائیں گے

سندھ پولیس نے صوبے میں نئے کانسٹیبلز بھرتی کرنے کی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے ریٹائرڈ اہلکاروں کے بچے کو اضافی 15 نمبرز دینے کا اعلان کردیا۔

سندھ پولیس انتظامیہ نے نئے 11ہزار کانسٹیبلز کی بھرتیوں کی پالیسی میں کچھ نئی ترامیم شامل کر کے دوبارہ اشتہار شائع کروادیا۔

امیدواروں کو 1500روپے کا پے آرڈر پرائیویٹ ٹیسٹنگ کمپنی کے نام جمع کروانا ہوگا۔

ٹیسٹ فیس کی مد میں کم از کم 10سے 15کروڑ روپے کی آمدنی متوقع ہے۔

تحریری ٹیسٹ میں صرف ان امیدواروں کو طلب کیا جائے گا جنہوں نے فزیکل ٹیسٹ پاس کیا ہوگا۔

نئی پالیسی کے تحت 15فیصد اضافی مارکس ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے بچوں اور 25 برس کی حاضر سروس مکمل کرنے والے پولیس ملازمین کے بچوں کو دیے جائیں گے۔