سانگھڑ میں گائے کے ساتھ مبینہ ریپ، عدالت کا ملزم کو پیش کرنے کا حکم

images

گائے کے ساتھ ایک شخص کی جانب سے کئے گئے مبینہ ریپ کے واقعے پر سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ سانگھڑ نے از خود نوٹس لے لیا۔

عدالت نے ملزم دل جان، گائے کے مالک، چشم دید گواہ کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

منگلی تھانے کی حدود گاؤں اوڈھ میں دل جان منگوانو نامی شخص کی جانب س بے زبان جانور گائے کے ساتھ مبینہ طور پر ریپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو کے بعد علاقے کے وڈیرے نبی بخش انڑ نے گائے کے مالک حسین بخش بھن کی درخواست پر جرگے میں گائے کے ساتھ مبینہ ریپ کے مرتکب ملزم دل جان منگوانو کو جرم ثابت ہونے پر ایک لاکھ 80 ہزار جرمانہ کردیا تھا۔

اب مذکورہ معاملے کا عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم سمیت دیگر افراد کو حراست میں لے کر عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔