لوگوں کو پریا کماری ڈھائی سال بعد کیوں یاد ائی؟ خورشید شاہ

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما سید خورشید شاہ نے سکھر کے علاقے سنگرار سے اغوا ہونے والی بچی پریا کماری کی بازیابی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ لوگوں کو ڈھائی سال پریا کماری کیوں یاد ائی؟

سندھ میں بڑھتی بدامنی اور خصوصی طور پر شمالی سندھ میں اغوا کی بڑھتی وارداتوں کے باوجود خورشید شاہ نے دعویٰ کیا کہ صحافی ایسے معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔

خورشید شاہ الٹا صحافیوں سے استفسار کیا کہ صحافی اغوا کی وارداتوں کا معاملہ بڑھا چڑھا کر کیوں پیش کرتے ہیں؟

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے خورشید شاہ سے سنگرار سے ڈھائی سال پہلے لاپتہ ہونے والی 8 سالہ پریا کماری کی عدم بازیابی پر سوال کیا۔

خورشید شاہ نے جواب دیا کہ صحافی اغوا کی وارداتوں کا معاملہ بڑھا چڑھا کر کیوں پیش کرتے ہیں آپ کو پریا کماری آج ڈھائی سال بعد کیوں یاد آئی؟

انہوں نے کہا کہ صرف پریا کماری اغوا نہیں ہوئی اور بھی کئی واقعات ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ پریا کماری 18 اگست 2021 کو سنگھرار، سکھر کے علاقے سے اس وقت غائب کی گئی جب وہ 10 محرم کو سبیل پلا رہی تھی۔

ایک سات سال کی بچی جس کی عمر اس وقت لگ بھگ 10 سال کے قریب ہو چکی ہو گی۔ مسلسل 3 سال سے غائب ہے اور اس ملک کا قانون خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

تین سال بعد گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے ان کی بازیابی کے  جی آئی ٹی تشکیل دی تھی۔