سندھ میں سرکاری ملازمین کی جانب سے نجی گاڑیوں میں سرکاری نمبر پلیٹ کے استعمال کا انکشاف

سندھ میں سرکاری افسران کی جانب سے غیر رجسٹر اور پرائیوٹ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگاکر چلانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
یہ انکشاف چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے تمام محکموں کو ارسال کردہ مراسلے میں کیا گیا ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق سرکاری افسران پرائیوٹ گاڑیاں بھی سرکاری نمبر پلیٹس لگاکر چلارہے ہیں، یہ ایک بہت بڑا مجرمانہ عمل ہے۔
ویب سائٹ ڈان نیوز کے مطابق مراسلے میں سندھ میں سرکاری افسران کی جانب سے غیر رجسٹر ڈ گاڑیوں پر بھی سرکاری نمبر پلیٹس لگاکر چلانے کا کہا گیا ہے۔
مراسلے میں متعلقہ افسران کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی شروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔