کراچی سیف سٹی منصوبے کے لیے سندھ حکومت نے تین ارب جاری کردیے
سندھ حکومت نے دارلحکومت کراچی کو محفوظ بنانے کے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے سیف سٹی منصوبے کے لئے تین ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم جاری کر دی۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن نے کراچی کو محفوظ ترین شہر بنائے جانے کے حوالے سے سیف سٹی منصوبے کے پہلے مرحلے کو بارہ ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کردی۔
وزیرداخلہ سندھ ضیاء لنجار نے بتایا کہ سیف سٹی منصوبے کا پہلا مرحلہ بارہ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، سیف سٹی منصوبے سے جرائم کی شرح میں بتدریج کمی اور خاتمے میں مدد ملے گی، سیف سٹی منصوبے کے دوسرے مرحلے میں کراچی کو مکمل کور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ضیاء لنجار نے مزید بتایا کہ سیف سٹی منصوبہ کراچی کے بعد سندھ کے دیگر شہروں تک وسیع کیا جائے گا، کوئی حکومت نہیں چاہتی کہ کرائم کی وارداتیں ہوں، امن وامان کی صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے، یہ نہیں کہتا کہ صورتحال مکمل بہتر ہے مگر صورتحال بہتر ضرور ہورہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کے لئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں، اپنی پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔