سندھ کی ہر یوسی کو اخراجات کی مد میں ماہانہ 5 لاکھ روپے دیے جانے کا انکشاف

سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر کی ہر ایک یوسی کو اخراجات کی مد میں ماہانہ 5 لاکھ روپے دیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ خالد حیدر شاہ کے مطابق سندھ میں اس وقت 1600یو سیز ہیں ہر یو سی کو ماہانہ اخراجات کے لئے5 لاکھ روپے دئے جاتےہیں اسے بڑھانے کا بھی مطالبہ ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ لوکل کونسلوں کی جانب سے گرانٹ بڑھانے کا مطالبہ ہےتاہم ابھی ہم نے کوئی سمری نہیں بھیجی ہے یہ اس وقت 80 کروڑ روپے ہے ہو سکتا ہے اسے بڑھا کر ایک ارب20 کروڑ کر دیا جائے۔

ان کے مطابق حکومت سندھ آئندہ سال صوبے میں کوئی نئی ترقیاتی اسکیم شروع نہیں کریگی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی ہدایت پر محکمہ بلدیات پروونشل اینول ڈولپمنٹ پروگرام (اے ڈی پی) کے جاری منصوبوں کو ہی مالی سال 2024-2025میں مکمل کرے گا۔

ایڈیشنل سیکریٹری کے مطابق صوبے میں کسی نئے منصوبے کا آغاز نہیں ہو سکے گا، پرانے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔