سندھ کا بجٹ 14 جون کو پیش ہوگا، ملازمین کی تنخواہ اور مزدور کی یومیہ اجرت بڑھائے جانے کا امکان

1359611_5599108_Sindh-Budget_updates

سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا امکان ہے جب کہ مزدوروں کی یومیہ اجرت بھی بڑھائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس جمعہ 14 جون کی سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سندھ کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس 14 جون کو صبح 9 بجےطلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر آئندہ مالی سال کے بجٹ کو سرپلس رکھا ہے جبکہ کوئی نیا ترقیاتی منصوبہ شامل نہیں ہوگا اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے رقم مختص کرنے کی تجویز دی جائے گی۔