سندھ اسمبلی سے بنگلہ دیش کے محصورین کو واپس لانے کی ایم کیو ایم کی قرارداد مسترد
سندھ اسمبلی میں بنگلہ دیش سے محصورین کو پاکستان لانے کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد ہوگئی۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس سپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت 11:15 بجے شروع ہوا، متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن اعجاز الحق نے اپنی قرارداد ایوان میں پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بنگلہ دیش میں 52 برس سے پھنسے محصورین کو پاکستان لایا جائے۔
وزیر قانون نے قرارداد کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ وفاقی مسئلہ ہے، حکومت کی مخالفت کے باعث قرارداد کثرت رائے سے مسترد ہوگئی۔
اس سے قبل ایم کیو ایم کے ارکان شہریت قانون میں تبدیلی سے متعلق قرارداد بھی سندھ اسمبلی میں جمع کرا چکے ہیں، جس کے تحت سندھ میں مقیم بنگالیوں کو شہریت دینے کی قانونی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔