سندھ بھر کے 14 ہزار اسکولز میں پانی کی سہولیات دستیاب نہیں، وزیر تعلیم کا اعتراف

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ صوبے کے 14 ہزار اسکولز میں پانی کی سہولت موجود نہیں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیر تعلیم نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت کراچی میں 38 پرائمری اسکولز میں واش رومز کی سہولت موجود نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اسکولوں میں سولر پینل لگاتی ہے مگر کچھ ہی دنوں وہ بعد چوری ہوجاتے ہیں۔

وقفہ سوالات کے دوران وزیر تعلیم سندھ نے کہاکہ جو اساتذہ ڈیوٹی سے مستقل غیر حاضر رہتے ہیں انہیں ملازمت سے برطرف بھی کیا جاتا ہے۔

سردار شاہ کے مطابق موبائل ایپ کے ذریعے ٹیچرز کی حاضری پر کام کررہے ہیں، نئے تعلیمی سال سے ایپ کام شروع کردےگی۔

انہوں نے بتایا کہ اساتذہ کی غیر حاضری کو روکنے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرناہوگا۔