سندھ بجٹ: 5 سال میں 25 لاکھ گھروں کو سولر سسٹم دینے کا اعلان

1360842_8795150_7_akhbar

سندھ حکومت نے 30 کھرب 56 ارب روپے کا بجٹ پیش کرتے ہوئے صوبے بھر کے 25 لاکھ گھروں کو سولر سسٹم دینے کے منصوبے کا بھی اعلان کردیا۔

منصوبے کے تحت سندھ حکومت 56 لاکھ آف گرڈ گھروں کو آئندہ پانچ سالوں میں مفت سولر روف ٹاپ سسٹم فراہم کرے گی، اس کے لئے 25ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق پہلے مرحلے میں آئندہ مالی سال میں 500000 گھروں کو سولر ہوم سسٹم فراہم کیا جائیگا۔

اس سولر سسٹم میں 100WT سولر پینل ، 13 ایل ای ڈی لائٹس ، ایک پنکھا اور 6 گھنٹوں کی بیٹری اسٹور پیج شامل ہیں۔