سندھ بجٹ: تعلیم کے 519 ارب یونیورسٹیز کے لیے 35 ارب مختص

حکومت سندھ کی جانب سے مالی سال 25۔2024 میں گرانٹس کی مد میں یونیورسٹیز کیلئے 35 ارب روپے جب کہ تعلیم کے لیے 519 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے لیے مختص کی گئی رقم مختلف منصوبوں میں بھی خرچ کی جائے گی۔
صوبائی حکومت نے سندھ ایگری کلچر یونیورسٹی کیلئے 2 ارب روپے، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کیلئے ایک ارب ، ڈاؤ یونیورسٹی ہیلتھ سائنس کیلئے ایک ارب 12 کروڑ ، مہران یونیورسٹی جامشورو کیلئے ایک ارب 86 کروڑ روپے، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کیلئے ایک ارب 66کروڑ روپے ، لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کیلئے ایک ارب 38 کروڑمختص کیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کیلئے ایک ارب 37 کروڑ روپے، سندھ مدرسہ اسلام کیلئے 60 کروڑروپے ، داؤدانجینئرنگ یونیورسٹی کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے، جامعہ کراچی اور سندھ یونیورسٹی کیلئے بجٹ میں 3،3 ارب روپےمختص کیے گئے۔
ہو نہار طالبات کے اعزازیے کیلئے 80 کروڑ روپے، اعلیٰ تعلیم کیلئےاسکالرشپ کی مد میں 2 ارب، پوزیشن ہولڈر طلبا کیلئے اسکالر شپ کی مد میں ایک ارب 20 کروڑ جبکہ سسکولوں میں 75 کروڑ روپے مالیت کی مفت کتابیں تقسیم کے لیےمختص کیے گئے ہیں۔